؞   ملائم کی مئو آمد پر اردو پریس کے ساتھ سوتیلا سلوک
۵ ستمبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا

مئو (حوصلہ نیوز) : اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی سپریمو ملائم سنگھ کی مئو آمد پر افسران نے پاس جاری کرنے اور اشتہارات دینے میں اردو پریس کے ساتھ مبینہ طور پر سوتیلا سلوک کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ایک طرف وزیر اعلی کی آمد کے موقع پر جہاں اشتہار سے متعلقہ افراد نے اردو پریس کو شعوری طور پر نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ اشتہار کا مطالبہ کرنے پر منع بھی کردیا۔ وارثِ اودھ اردو پیپر کے مئو رپورٹر سعید الظفر کا کہنا ہے کہ سماج وادی کی جو سیکولر اور محبِ اردو شبیہ ہے اس کو ایسے افسران خراب کر رہے ہیں ۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔
دوسری طرف اس پروگرام کو کور کرنے کے لئے بھی افسران کی طرف سے ہندی پیپر کو جہاں تین تین چار چار پاس جاری کئے گئے وہیں وارثِ اودھ جیسے اردو پیر کو صرف ایک پاس جاری کیا گیا۔ جبکہ ایک آدمی اس طرح کے پروگروام کو کور کرنے کے لئے ناکافی ہوتا ہے۔
سماج وادی پارٹی کےلیڈران کی آمد پر اردو اخبارات اور اس کے قارئین کے ساتھ سوتیلے سلوک سے علاقے میں ایک غصہ پایا جارہا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.